Page Nav

Breaking News:

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا

  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ21 کے پولیس افسرغلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 ن...

 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ21 کے پولیس افسرغلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے


اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر 2022ء) وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا ہے، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21 کے پولیس افسرکی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا الزام تھا، اسی طرح غلام محمد ڈوگر پر پولیس میں سیاست زدہ کرنے کا بھی الزام تھا۔

یاد رہے 29 اکتوبر کو پنجاب حکومت نے تیسری بار کیپٹل سٹی پولیس چیف غلام محمود ڈوگر کی خدمات سرنڈر کرنے سے انکار کیا تھا۔ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے پر تحریری طورپر جواب دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو سی سی پی او کو پنجاب سے ریلیو کرنے کے لئے تین بار مراسلہ لکھا گیا تاہم صوبائی حکومت نے خدمات سرنڈر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی جانب سے وفاق کو رپورٹ نہ کیے جانے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی طرح 28 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس چیف غلام محمد ڈوگر کے تبادلے پر عمل درآمد کے لئے حکم نامہ جاری کیا تھا کہ تین روز کے اندر وفاق کو اپنی خدمات دینے سے متعلق رپورٹ کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اگر غلام محمد ڈوگر نے احکامات پر عمل نہ کیا تو ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسے قبل وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے سی سی پی او لاہور کی خدمات واپسی مانگی تھیں اور20 ستمبر کو ان کے تبادلے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔لیکن اس معاملے پر پنجاب حکومت اور وفاق میں ٹھن گئی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے ملاقات کی اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی پولیس یا سرکاری افسر کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسا کوئی حکم مانا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles