Page Nav

Breaking News:

پنجاب میں سیاسی ہلچل: پی ٹی آئی کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب پنجاب کی سیاست میں ہلچل پر پی ٹی آئی بھی متحرک ہوگئی، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل (...

پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب پنجاب کی سیاست میں ہلچل پر پی ٹی آئی بھی متحرک ہوگئی، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل (جمعرات کو) طلب کرلیا۔ گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا جائے گا جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کیلئے پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی جس کے بعد گورنر پنجاب نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا۔ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی پتے شو کر دیے، پی ٹی آئی گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرے گی ساتھ ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کو ہٹانے کیلئے صدر مملکت کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ فواد چوہدری کہتے ہیں صدر گورنر کو ہٹا سکتے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر اکٹھے ہونے کی ہدایت کردی۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا صوبے کی سیاسی صورتحال پر اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اردو نیوز

1 تبصرہ

  1. kia faida is ahtjaaj ka .. poory mullk ko default kerna ki had tak la ay yeh sab mil ker

    جواب دیںحذف کریں

Latest Articles